ورلڈکپ وارم اپ میچ: پی سی بی کی درخواست منظور ، پاکستان اب کن ٹیموں سے ٹکرائے گا؟

Jun 28, 2023 | 13:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی نےبھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ وارم اپ میچز کے حوالے سےی سی بی  کی درخواست منظور کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ی سی بی نےکچھ روز قبل ورلڈکپ وارم اپ میچز میں افغانستان کے خلاف رکھا گیا مجوزہ وارم اپ میچ تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ پاکستان نےکہا تھاکہ وارم اپ کیلئے افغانستان کے بجائے کسی غیر ایشیائی حریف سے میچ رکھ دیا جائے تاکہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوسکے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں یہ جواز پیش کیا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے مقابلہ کرچکی ہوگی اس لیے دوبارہ وارم اپ میچ میں بھی کھیلنا زیادہ مفید نہیں ہوگا لہٰذا غیر ایشیائی ٹیم سے میچ کرادیا جائے۔

  پی سی بی کی درخواست کو آئی سی  سی کی جانب سے منظور کرلیا ہے جس کے بعد اب   پاکستان ٹیم   29 ستمبر اور 3 اکتوبر کو اپنے  وارم اپ میچز  نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔  پاکستان ٹیم اپنے دونوں  وارم اپ میچز بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھیلے گی۔

مزیدخبریں