ایک نیوز:عید کی خوشیاں اپنوں سے منانے جانے کیلئے پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔پردیسیوں نے بڑی تعداد میں بس اڈوں کا رخ کر لیا ہے۔جنوبی پنجاب جانیوالے پردیسیوں کیلئے گاڑیاں کم پڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بس اڈوں پر گاڑیوں کی قلت کے باعث پردیسی پریشان ہو کر رہ گئے۔پبلک ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کرنے لگے،جنوبی پنجاب جانیوالے پردیسیوں کیلئےگاڑیاں کم پڑ گئیں،جنوبی پنجاب جانیوالے پردیسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پردیسیوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ٹکٹس نہیں دے رہے بلیک میں فروخت کر رہے ہیں،گاڑیوں کی قلت ہے۔ صبح سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔کوئی بات سننے والا نہیں ہے۔
ٹرانسپورٹرز ذرائع نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلیے نارمل روٹین میں گاڑیاں کافی ہوتی ہیں۔عید پر زیادہ رش کی وجہ سے گاڑیاں کم پڑ جاتی ہیں۔
پردیسیوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ عید کے تہوار پر پردیسیوں کی مشکلات کم کرنے کیلیے اقدامات اٹھانے چاہئیے۔