فیروزوالہ: غیرت کے نام پر 3 لڑکیاں قتل، ملزمان فرار

Jun 28, 2023 | 13:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: فیروزوالہ میں غیرت کے نام پر 2 روز میں تین لڑکیوں کو قتل کرنے والے ملزمان فرار ہو گئے، پولیس خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ میں غیرت کے نام پر دو روز میں تین لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا۔قتل ہونے والی تینوں لڑکیوں کی شناخت ملائکہ ،مشعل،اور نصرت بی بی کے نام سے ہوئی  ہے۔

برج اٹاری میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو گولیاں مار دی ۔ دوسرے کیس میں کوٹ عبدالمالک میں بھائی نے بہن کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ دیا  جبکہ تیسرے قتل کے کیس میں چھٹہ کالونی میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

قتل کرنے والے تینوں ملزمان باآسانی موقع سے فرار ہو گئے تینوں واقعات کے مقدمات تو درج کئے جا چکے ہیں لیکن تاحال ملزمان پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔

مزیدخبریں