افغانستان ،صدارتی محل میں اعلیٰ حکام کی موجودگی میں نماز عید ادا

افغانستان ،صدارتی محل میں اعلیٰ حکام کی موجودگی میں نماز عید ادا

ایک نیوز: افغانستان میں صدارتی محل ارگ میں امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں نماز عید ادا کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ امن کی چھاؤں میں ایک اور نماز عید ادا   نماز عید آج صدارتی محل ارگ میں امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں ادا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عیدالاضحی سعودی عرب سمیت دیگر ممالک، امریکا اور برطانیہ میں آج مذہبی جوش و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت ملک کی دیگر مساجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد  مٹھائی کی دکانوں پر پر مختلف ذائقوں کے کیک اور سب کی من پسند سعودی چاکلیٹ کو بھی شہری خرید رہے۔