ایک نیوز: بڑی عید پر سیاسی رہنماؤں پر بڑی مشکلات،اس عید پر ساستدانوں پر برا وقت کونسے سیاسی رہنما عید جیلوں میں گزاریں گے کونسے روپوش ہوکر عید گزارایں گے،تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے بعد ہونے والے واقعات نے سیاسی رہنماؤں کا رہن سہن کا طریقہ کار ہی بدل کر رکھا دیا،بڑے بڑے گھروں میں رہنے والے عید جیل میں کرینگے، کچھ سیاسی رہنما چھپ کر روپوش ہوکر عید کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں بعض نے عدالتوں سے عبوری ضمانتیں لے رکھی ہیں۔
سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی اس دفعہ عید جیل میں گزارایں گے پروز الہٰی پر 7سے زائدمقدمات درج ہیں ایک کے بعد دوسرے مقدمہ میں گرفتار کے بعد پرویز الہیٰ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں اسطرح سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی 6 سے ذائد مقدمات پر جیل میں جوڈیشل رہمانڈ پر موجود ہیں۔
جبکہ میاں محمود الرشد،اعجاز چودھری بھی عسکری ٹاور جلانے پولیس اسٹیشن شادمان جلانے جناح ہاؤس جیسے کیسز میں ملوث ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل موجود ہیں اسطرح سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی جناح ہاوس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ خواتین میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ مشہور فیشن ڈائزنر حدیجہ شاہ ٹک ٹاکر صنم جاوید بھی عید جیل میں گزاریں گی۔
عدالت نے جن سیاسی رہنماوں کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اسلم اقبال ۔احسان نیازی۔حماد اظہر۔ مسرت اقبال چیمہ ۔جمشید اقبال چیمہ۔زبیر نیازی شامل ہیں یہ سیاسی رہنما عید روپوش ہوکر گزارایں گے ۔جبکہ چئیرمین پی ٹی ائی 10 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں بشری بی بی شاہ محمود قریشی۔اسد عمر بھی عبوری ضمانت پر ہیں ۔