فیروزوالہ: نالہ بھیڈ میں 2بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے، تلاش جاری

فیروزوالہ: نالہ بھیڈ میں 2بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے، تلاش جاری

ایک نیوز: پٹھان کالونی نالہ بھیڈ میں دو بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے ریسکیو غوطہ خور ٹیموں کا آپریشن جاری  ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیروزوالہ کے علاقے رانا ٹاون پٹھان کالونی میں دو بھائی نہاتے ہوئے نالہ بھیڈ میں ڈوب گئے ڈوبنے والے بچوں کی شناخت حامد اور حمزہ کے نام سے ہوئی۔ ڈوبنے والے بھائیوں میں سے حامد کی عمر 9 سال اور حمزہ کی عمر 12 سال بتائی جارہی ہے۔

دونوں بھائی محلے کے دوستوں کے ساتھ نالے میں نہانے آئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا جہاں پر علاقہ مکین بھی ریسکیو اہلکاروں کے شانہ بشانہ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔