عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ، 9 مئی لیبر کی حاضری کا ریکارڈ طلب

Jun 28, 2023 | 12:24 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔پولیس کی جانب سے عثمان ڈار کی گرفتاری کے لیے محتلف حصوں اور دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔پولیس کے مطابق 9 مئی کے بعد ہوئے واقعات میں عثمان ڈار 5 مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، پولیس کی جانب سے فیکٹری منیجر سے 9 مئی کی لیبر کی حاضری کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران فیکٹری کے مین دروازے کو بند کردیا گیا اور داخلی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-28/news-1687937684-5370.mp4

مزیدخبریں