ایئر انڈیا کے مسافر نے طیارے کے فرش پر ہی  پاخانہ کردیا

ایئر انڈیا کے مسافر نے طیارے کے فرش پر ہی  پاخانہ کردیا
کیپشن: ایئر انڈیا کے مسافر نے طیارے کے فرش پر ہی  پاخانہ کردیا

ایک نیوز :  بھارتی مسافر دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بننے لگے ۔ ساتھی مسافر خاتون پر پیشاب کرنے کےواقعہ کے بعد دوران پرواز طیارے کے فرش پر بیٹھ کر پاخانہ کرنے  کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔  رام سنگھ نامی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا.

 رپورٹ کے مطابق رام سنگھ نامی مسافر کو ایئر انڈیا کی ممبئی دہلی پرواز کے دوران طیارے کے فرش پر مبینہ طور پر پاخانہ اور پیشاب کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی نشے کی حالت میں طیارے پر پیشاب کرنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔
دہلی پولیس نے بتایا کہ ممبئی سے دہلی کی پرواز پر ایئر انڈیا کے ایک طیارے کے فلائٹ کیپٹن کی شکایت پر اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران پرواز طیارے کے فرش پر پاخانہ اور پیشاب کیا اور تھوکا تھا۔
پولیس کے مطابق رام سنگھ نامی مسافر کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔ ہم اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وہ تفتیش میں پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق 24 جون کو ممبئی سے دہلی کے لیے ایئر انڈیا کے ایک فلائٹ میں رام سنگھ نامی مسافر نے دوران پرواز ہی طیارے کے فرش پر بیٹھ کے پیشاب اور رفع حاجت کرنا شروع کردیا۔ طیارے کے عملے نے اس کی" غلط حرکت" پر روکنے کی کوشش کی تو وہ شخص بدتمیزی پر اتر آیا۔ دیگر مسافروں نے بھی اسے تنبیہ کی۔ جس کے بعد اس شخص نے تھوک دیا۔رام سنگھ کے رویے سے مشتعل طیارے پر سوار دیگر مسافروں نے بھی سخت احتجاج کیا۔
پولیس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے دہلی ہوائی اڈے پر ذمہ داروں کو صورت حال کی اطلاع دی۔ اور طیارے کے اترنے کے بعد ہی رام سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس پر بھارتی تعزیرات کی متعدد دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
نومبر میں بھی ایئر انڈیا کے ایک طیار ے پر اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 26 نومبر کو نیویارک سے دہلی آنے والے ایک شخص نے اپنے پاس بیٹھی ہوئی خاتون پر پیشاب کردیا تھا۔ بعد میں بتایا گیا تھا کہ وہ شخص نشے کی حالت میں تھا۔
اس واقعے کے دس دن بعد ہی ایئر انڈیا کی پیرس نئی دہلی پرواز میں سوار نشے میں دھت ایک مسافر نے اپنے ساتھ بیٹھی ہوئی خاتون کے کمبل پر پیشاب کردیا تھا۔