ایک نیوز: وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو خط لکھ کر 22 دسمبر 2022 سے 20 جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے آڈیٹر جنرل کو ارسال کیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کیا جائے، آڈیٹر جنرل پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا بھی فوری آڈٹ کا آغاز کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پی سی بی کے معاملات چلانے کے لئے بنائی گئی عبوری مینجمنٹ کمیٹی تحلیل کردی تھی جب کہ چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی کام سے روک دیا گیا تھا۔