نوازشریف نےدبئی میں عید منائی،دوستوں اور کارکنان سےملاقات

نوازشریف نےدبئی میں عید منائی،دوستوں اور کارکنان سےملاقات
کیپشن: نوازشریف نےدبئی میں عید منائی،دوستوں اور کارکنان سےملاقات

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دبئی میں عید منائی، فیملی ارکان کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد عزیز و اقارب اور کارکنان سے ملاقات کی۔ لیگی قائدین اور کارکنان نے پارٹی قائد کو عید کی مبارکباد دی اور انہیں ایک مرتبہ سیاست میں بھرپور متحرک ہونے کا مشورہ دیا۔

دبئی ان دنوں پاکستانی سیاست کا مرکز بنا ہوا ہے، نوازشریف دبئی میں موجود ہیں جہاں گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں کے مابین آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دبئی مقیم پاکستانی میاں نواز شریف سے تصیاویر بنواتے رہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-28/news-1687939879-3893.mp4