ایک نیوز: اینٹی کرپشن عدالت پشاور نے سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت نے علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ علی محمد خان پر غیر قانونی بھرتیوں اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ علی محمد خان جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں ہیں۔