ایک نیوز: سینیگال کے وزیر کو فرانس میں سینیگالی شہریوں نے تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینگالی شخص نےفرانس میں اپنے وزیر کو تشدد کا نشانہ ڈالا۔ چونکا دینے والا واقعہ پیرس کی سڑکوں پر اس وقت پیش آیا جب سینیگال کا وزیر جارہا تھا اور سینگالی شخص کی اس کی نظر پڑ گئی۔
وائرل ویڈیو میں وزیر کو ابتدائی طور پر اپنے حملہ آور وں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص کے مطابق، سینیگال کے شہری اپنے آبائی ملک میں وزیر کے اقدامات اور پالیسیوں سے سخت غیر مطمئن تھے۔انہوں نے اس پر بدعنوان طریقوں میں ملوث ہونے اور قوم کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔
حملہ آور نے جسمانی تشدد اور زبانی توہین کے ذریعے اپنی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔مسلسل زخمی ہونے کے باوجود، سیاست دان نے جائے وقوعہ سے بھاگنے کی کوشش کی۔