مانسہرہ: آئل و اسپرٹ کی دکان میں آتشزدگی، 1 شخص جاں بحق

مانسہرہ: آئل و اسپرٹ کی دکان میں آتشزدگی، 1 شخص جاں بحق
کیپشن: مانسہرہ: آئل و اسپرٹ کی دکان میں آتشزدگی، 1 شخص جاں بحق

ایک نیوز: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے ٹھاکرا میں واقع آئل اور اسپرٹ کی دکان میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔فائر بریگیڈ نے پہنچ کر دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔