ایک نیوز: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عید قرباں کے قریب آتے ہی ادرک، لہسن اور سبز مرچ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سبزی منڈیوں اور دکانوں پر نرخ نامہ موجود نہیں، سرکاری عملہ بھی غائب، دکانداروں کی مانیاں جاری ہیں۔لیموں، ٹماٹر، کھیرے، دھنیا،پیازسب کچھ مہنگا ہے، 30 روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹراب 200روپے کلو فروخت ہورہے ہیں،لہسن 400روپے جبکہ،کھیرے 200روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔
دھنیا کی گڈی 50روپے کی فروخت ہورہی ہے اور 150روپے کلو فروخت ہونے والے لیموں 400روپے کلو ہوگئے جبکہ کھیرے 200روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔
ادرک کی فی کلو قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ادرک کی فی کلو قیمت 800 سے بڑھ کر 1000 روپے تک پہنچ گئی۔
کوئٹہ میں سبز مرچ کی قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ آلو کی فی کلو قیمت 80 روپے پر برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 10روپے کم ہو کر 50 روپے کلو ہو گئی۔