وطن عزیز کیلئے شہید ہونے والے سپاہی عمر حیات شہید کو خراج عقیدت پیش

Jun 28, 2023 | 10:55 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وطن عزیز پر قربان ہونے والے سپاہی عمر حیات شہیدانتہائی نڈر انسان تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ سپاہی عمر حیات نے 20مئی 2023 کو زرگون گڑھ،کوئٹہ میں دہشتگردوں سے مقابلے میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سپاہی عمر حیات شہید کا تعلق تحصیل و ضلع خانیوال سے تھا۔ سپاہی عمر حیات شہیدکے  سوگواران میں والدہ،دو بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں ۔شہید کے ورثاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 9مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسندوں کووطن عزیز کا دشمن قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا

سپاہی عمر حیات شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ”میں حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ سانحہ 9مئی کو جنہوں نے شہداء  کی تصویریں کو جلایا ان کو سخت سے سخت سزاد دی جائے۔مجھے اپنے بیٹے کی جدائی کا دکھ تو ہے مگر اپنے وطن پر جان قربان کرنے پر فخر ہے“
سپاہی عمر حیات شہید کی بہن کا کہنا ہےکہ”میرے پاس الفاظ نہیں ہیں میں کیسے بیان کروں،عمر حیات سے میری بہت اچھی دوستی تھی۔سانحہ 9مئی کو شہداء کی جو بے حرمتی کی گئی ہم اس کی پوزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے شرپسندوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں“
  سپاہی عمر حیات شہید کے بھائی کا کہان ہےکہ”بھائی عمر شہید اس وطن کی خاطر شہید ہوا ہمیں فخر ہے اور ہمارے گاؤں کے پہلے شہید ہیں۔بھائی عمر شہید حُسنِ اخلاق اور محنتی انسان تھے، انہوں نے اپنے گاؤں اور ملک کا نام روشن کیا ہے“
سپاہی عمر حیات شہید اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کرکے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-28/news-1687931689-6259.mp4

مزیدخبریں