پشاور:افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں

Jun 28, 2023 | 10:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پشاور اور بعض قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی اوتاج آباد میں افغان مہاجرین نے نمازِ عید ادا کی۔افغان مہاجرین سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔عیدالاضحی کے موقع پر افغان مہاجرین نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

افغان مہاجرین ہر سال عیدالاضحی سعودی عرب کے ساتھ مناتے ہیں،خیبرپختونخوا کے بعض قبائلی اضلاع میں بھی عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی،افغان مہاجرین کے علاقوں میں عیدالاضحی کی نماز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں بوہری برادری بھی آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں بھی عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔پاکستان بھر میں کل 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

مزیدخبریں