ایک نیوز: قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ سرکاری ملازمین نے سینکڑوں ملازمین کو بحال اور ریگولر کردیا، کمیٹی کے 57 اجلاس ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ سرکاری ملازمین کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل نے کمیٹی کے 46 اجلاسوں کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی، اب تک کمیٹی کے 57 اجلاس ہو چکے ہیں،12 اکتوبر 2022 ء سے اس کمیٹی نے کام شروع کیا۔
رپورٹ کے مطابق نادرہ نے 37 برطرف ملازمین کو بحال کر دیا، پاکستان ٹوبیکو بورڈ نے 6 غیر مستقل ملازمین کو مستقل کر دیا،اے جی پی آر نے 18 ملازمین کو ریگولر کیا، نیشنل بینک نے 558 ملازمین کو مستقل کیا، ریڈیو پاکستان نے 1020 ملازمین کو مکمل مراعات کے ساتھ بحال کیا۔
وزارت صحت کے 8 ڈاکٹر کے کنٹریکٹ بڑھ گئے، ایف بی آر نے 11 ملازمین کو بحال کیا، ٹی ڈی سی پی نے 6 ملازمین کو مستقل کر دیا، نیشنل ہائی وے(این ایچ اے) نے 2100 غیر مستقل ملازمین کو مستقل کیا جن میں 51 ملازمین وزیر اعظم پیکیج کے تحت ریگولر ہو چکے ہیں۔
1084 کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین مستقل ہو گئے،212 سیکڈ ملازمین بحال و ریگولر کر دیے گئے، 744 کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا، موٹر وے پولیس نے 21 ملازمین کو ریگولر کر دیا، اولڈ ایج بینیفٹ کے 51 ملازمین مستقل ہوئے، وزارت آبی وسائل 43 سیکڈ ملازمین بحال ہو گئے، تربیلہ پاور اسٹیشن کے17 ملازمین بحال ہوکر ریگولر کے پراسس میں ہیں، پاکستان ٹیلی وژن نے 852 ملازمین کو ریگولر کیا۔