نوجوانوں کی قابلیت نکھارنےکیلئےنیشنل یوتھ سمٹ سیمینار کا انعقاد

Jun 28, 2023 | 10:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بلوچستان حکومت کی جانب سے نوجوان نسل کی قابلیت نکھارنے کے حوالے سے کوئٹہ میں سہ روزہ نیشنل یوتھ سمٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیمینار کی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر خان یوسفزئی، کوآرڈینیٹر برائے نوجوانان نواب زادہ جمال خان رئیسانی اور ملک بھر سے 400سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔شرکاء کی جانب سےیوتھ سمٹ سے خطاب میں نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنے کی تاکید کی گئی۔

مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوان کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتاہے۔ نوجوانوں کے پاس غیر متزلزل عزم اور لا محدود توانائی ہوتی ہے جو معاشرے میں ایک پرامن انقلاب برپا کر سکتی ہے۔یہ فورم با صلاحیت نوجوانوں کا ایک ایسا خوبصورت گلدستہ ہے جو آپس میں اتحادواتفاق قائم رکھتے ہوئےملک کی تعمیر وترقی میں بھرپور شرکت کرکے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر خان یوسفزئی نے بلوچستان یوتھ پالیسی کا مسودہ جلداز جلد صوبائی اسمبلی سے منظور کروانے کا اعادہ بھی کیا ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر خان یوسفزئی کا کہنا ہےکہ صوبے کے نوجوانوں کی آواز کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔

سیمینار کے انعقاد سے نوجوانوں میں اعتماد کے علاوہ دور حاضر کے قومی ،علاقائی و بین الاقوامی سماجی و اقتصادی مسائل پر جامع بحث کا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔شرکاءنوجوانوں کی جانب علاقائی ملبوسات زیب تن کیے ثقافتی رقص کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔بلوچستان میں ایسی تخلیقی تقریبات کےانعقادسے صوبےکی نوجوان نسل کو اپنی قابلیت اور سوچ کومزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-28/news-1687931231-5631.mp4

مزیدخبریں