ایک نیوز : مودی حکومت نے مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک میں انتہا پسند گاؤ رکشکھوں نے شک کی بنیاد پر افنان انصاری نامی شخص کو تشدد کر کےجاںبحق کر دیا ہے۔افنان انصاری کے علاوہ اس کے ساتھی کو بھی شدید زخمی کیا گیا ہے،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے افنان جان کی بازی ہار گیا ہے۔
ہندوستانی پولیس اور مودی حکومت کی طرف سے افنان انصاری کے دردناک واقعے پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔مودی کے دورہ امریکا کے دوران بھی انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے ہندوستان میں ہونے والی بربریت کے خلاف شدید مذمت اور احتجاج کا مظاہرہ کیا۔
سابق امریکی صدر براک اوباما نے بھی مودی حکومت میں ہونے والی انتہا پسندی کی شدید مزمت کی ہے۔ہیومن رائٹس واچ رپورٹ کے مطابق 2019 میں 44 اور 2021 میں 50 مسلمان انتہا پسند گاؤ رکشکھوں کے ہاتھوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔فروری 2023 میں بھی راجستھان کے ضلع ہریانہ میں ہندو انتہا پسندوں نے 2 مسلمانوں کو شدید تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-28/news-1687930737-5833.mp4