سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

Jun 28, 2023 | 09:58 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عیدالاضحی سعودی عرب سمیت دیگر ممالک، امریکا اور برطانیہ میں آج مذہبی جوش و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عید الاضحیٰ کے ساتھ ہی دوستوں اور عزیزوں کی تواضع کے لئے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر نے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کیا ہے۔مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت ملک کی دیگر مساجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد  مٹھائی کی دکانوں پر پر مختلف ذائقوں کے کیک اور سب کی من پسند سعودی چاکلیٹ کو بھی شہری خرید رہے ہیں۔

مٹھائی کی دکانوں میں مختلف انواع اقسام کی مٹھائیوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔عید قربان کے موقع پر سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کا کہنا ہے کہ عید چھوٹی ہو یا بڑی مٹھائیوں کے ذائقے کے بغیر ادھوری رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ کل بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

مزیدخبریں