پیرس:فرانسیسی پولیس کی فائرنگ نوجوان ہلاک

Jun 28, 2023 | 06:08 AM

ایک نیوز:پیرس میں فرانسیسی پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق پیرس میں فرانسیسی پولیس نےپوچھ گچھ کےدوران نوجوان کارسوارکوگولی ماردی،سینےپرگولی لگنےسےنوجوان ہلاک ہوگیا،ہلاک فرانسیسی الجزائری نوجوان نائل کی عمر17برس تھی۔
عینی شاہدین کےمطابق نوجوان کرائےکی گاڑی چلارہاتھاکہ پولیس نےبلااشتعال گولی ماردی۔
پیرس پولیس کی مؤقف بدلنےکی کوشش ناکام ہوگئی سی سی ٹی وی ویڈیونےحقیقت ظاہرکردی،پولیس نےدعویٰ کیاتھاکہ نوجوان ڈرائیورنےانہیں کچلنےکی کوشش کی۔
پولیس کےہاتھوں نوجوان کاقتل ہونےسےپیرس میں مشتعل افرادنےاحتجاج کرتےہوئےجلاؤگھیراؤکیا۔
واضح رہےکہ اس سےپہلے2022میں گاڑی نہ روکنےپرفرانسیسی پولیس نے13افرادکی جان لی تھی۔

مزیدخبریں