ایک نیوز:جرمنی کے بعد روسی آٹو میکر نے سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران اعلان کیا ہے کہ روس میں ڈرائیور کے بغیر ٹرکوں نے برداری کا آغاز کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیانے کمپنی کے حوالے سے لکھا کہ مذکورہ ٹرک ٹریکٹر کے فریم کی طرز سے بنائی گئی ہے جو مواصلات، نیویگیشن، تکنیکی وژن اور آنے والی معلومات کی پروسیسنگ سسٹم سے لیس ہیں، جبکہ ان کے بریک اور اسٹیئرنگ سسٹم، انجن اور آٹومیٹک ٹرانسمیشن کو ایک الیکٹرانک بس کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
کمپنی کی پریس ریلیز کے مطابق مجموعی طور پر4 ڈیجیٹل مال بردار ٹرک ایک نیم ٹریلر کے ساتھ ایک روڈ ٹرین کے حصے کے طور پر دونوں شہروں کے درمیان کارگو لے جائیں گے۔
یہ خود کار ٹرک دن میں24 گھنٹے ہفتے میں7 دن650 کلومیٹر کے راستے پر دوسرے شہروں میں بغیر رکے چلیں گے۔ ٹرک صرف لوڈنگ اور ان لوڈنگ ایندھن بھرنے اور دیکھ بھال کیلئے رکیں گے۔
ترجمان کے مطابق ایک ٹیسٹ انجینئر جو کہ ہنگامی حالات میں کنٹرول حاصل کرنے کیلئے تیار ہے، ٹرکوں کے سفر کے دوران ٹیکسی میں بیٹھے گا۔ کمپنی 2025 تک ٹرک کیبن میں ایک آپریٹر کی موجودگی کے ساتھ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔