ایک نیوز :عید پرگرج چمک کےساتھ شدیدبارشوں کی پیش گوئی،این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پری مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کوچوکس رہنے اورعوام کی وسیع پیمانے پر آگاہی کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیرکے طورپرضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں ومحکموں، صوبائی حکومتوں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے صوبائی وعلاقائی اداروں اورمقامی انتظامیہ کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں عام عوام، مسافروں اورسیاحوں کیلئے تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کے پیش نظراحتیاطی تدابیرکے بارے میں پیغامات وانتباہات جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے، متعلقہ عملے کی تعیناتی اورضروری سامان وآلات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت پرزوردیا گیا ہے۔