ایک نیوز :عراق کے علاقے کردستان سے تعلق رکھنے والی 103 سالہ ربی علی نامی خاتون کو رواں برس بلآخر حج کی سعادت نصیب ہوگئی۔
کردستان کی ربی علی کو گزشتہ برسوں کے دوران خاصی مایوسی کا سامنا رہا، ربی علی کو ان کے زائد العمر ہونے کے باعث 3 مرتبہ حج کی اجازت نہ مل سکی تھی لیکن ربی نے اس کے باوجود ہمت نہ ہاری اور اللہ نے اس بار ان کی سن لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ربی 3 سال بعد حج کی اجازت ملنے کے بعد رواں برس فریضہ حج ادا کرنے والے خوش نصیبوں میں شامل ہوچکی ہیں۔
ربی علی برسوں انتظار کے بعد حج کی سعادت پانے پر اللہ کی بے حد شکر گزار ہیں۔