11 ماہ کا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار

Jun 28, 2023 | 00:13 AM

 ایک نیوز : والدین کے ہمراہ آیا ہوا 11 ماہ کا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قراردیدیاگیا۔

سعودی اخبار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سب سے کم عمر 11ماہ کے حاجی بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے مزید کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سعودی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال حاجیوں کی تعداد میں 9 لاکھ 26 ہزار کا اضافہ ہوا۔

سعودی ادارہ شماریات نے بتایاکہ دنیا بھر سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمین سعودی عرب آئے جبکہ مملکت سے ایک لاکھ 84 ہزار 130 افراد نے حج ادا کیا۔

مزیدخبریں