میرے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے پاس ناروے کی نیشنیلٹی ہے اور وہاں جرائم کرتا رہا، میری بیٹیوں کو پاکستان سے لیگل کسٹڈی کے باوجود لے گیا ہے۔
صوفیہ مرزا نے بتایا کہ میری بیٹیوں کو صدف ناز کی بیٹیاں بنا کر دبئی لے جایا گیا لیکن اب صدف ناز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سابق شوہر نے میری شہرت کو نقصان پہنچایا،مجھ پر گھٹیا الزامات لگائے گئے، عمر فاروق ظہور دبئی میں بیٹھا مجھ پر غلط کیسز بنواتا ہے۔
مجھ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے ذمہ دار عمر فاروق ظہور اور صدف ناز ہیں،انکا کہنا تھا کہ میرے لئے شادی کرنا جرم بن گیا ہے.
صوفیہ مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور مریم نواز سے اپیل ہے کہ میری بچیاں مجھے واپس دلائی جائیں۔