ترک سیریز ’ کورولوس عثمان‘ میں اہم کردار نبھانے والے اداکار جنید ارکن انتقال کرگئے

Jun 28, 2022 | 18:33 PM

Waleed shahzad
ایک نیوز نیوز:استنبول ،عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز کورولوس عثمان میں اہم کردار کرنے والے اداکار جنید ارکن انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’ کورولوس عثمان‘ کے اہم اداکار جنید ارکن کو کل رات بیمار پڑنے پر استنبول کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ادکار جنید ارکن کو طبی امدار دیے جانے کے باوجود ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دم توڑ گئے۔ان کی عمر 85 برس تھی۔

ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پروڈیوسر مہمت بوزداگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سینئر اداکار کے ہمراہ چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سیریز کورولوس عثمان میں اپنے بچپن کے ہیرو اور ترک سینما کے ماسٹر اداکار جنید ارکن کے ساتھ اکٹھے ہوئے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’جنید ارکن نے ترک قوم کے لیے اپنی محبت، کام کرنے کے عزم، اپنے علم اور مہربانی سے ہماری رہنمائی کی‘۔

مہمت بوزداگ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں جنید ارکن کے انتقال پر ان کے خاندان، مداحوں اور پوری ترک قوم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ’جنید ارکن اپنے کرداروں کی وجہ سے لوگوں کی یادوں اور دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے‘۔



خیال رہے کہ ترک اداکار جنید ارکن کو پاکستان میں سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’ کورولوس عثمان‘ میں’سفید داڑھی والے بابا‘ کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی۔


مزیدخبریں