سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں آج 2 جگہوں پر ناشتہ کیا دونوں جگہ پرلوگ ن لیگ مخالف نظرآئے، لاہور جب جاگتا ہے تو پورا ملک جاگ جاتا ہے، عید کے بعد چاروں حلقوں میں ایک ایک جلسہ کروں گا، عمران خان 2 تاریخ کو پرامن جلسہ کرنے جارہا ہے،ان کے ساتھ 2 تاریخ والے جلسے کیلئے لال حویلی سے نکلوں گا،جو کچرا اکٹھا کیا گیا تھا عمران خان ایک ٹھوکر میں سارے انڈے غرق کر دے گا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے شوق سے کرے، جس سازش کے تحت عمران خان کو اتارا گیا اس کے بعد ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس میں پاکستان کو نہیں بلایا گیا، ایم کیو ایم، بی اے پی،شیر پاؤ دکھائی نہیں دے رہے، یہ مہنگائی پر قابو پانے آئے تھے مہنگائی نے انہیں کنٹرول کر لیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل جو سندھ میں انتخاب ہوئے وہ الیکشن ہیں یا بدمعاشی یا دہشتگردی، ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے جن لوٹوں کو ٹکٹ دیا ہے یہ ساری عمر کیلئے نااہل ہونے چاہیں، یہ غیرآئینی اورغیرقانونی انتخابات ہیں۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور پٹرول کی روزانہ بڑھتی قیمتوں کے باعث غریب آدمی نے پیدل چلنا شروع کر دیا ہے، پاکستان میں پہلا موقع ہے جب بل آئیں گے جس میں 35 سے40 فی یونٹ اضافہ ہوگا۔