جانی ڈیپ کی مقدمہ جیت کر لاٹری لگ گئی، فلم میں کام کیلئے کتنے ارب ملیں گے؟ جانئیے

Jun 28, 2022 | 13:21 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: ہائے اس زود پشیمان کا پشیمان ہونا۔۔۔۔۔ ڈزنی پکچرز نے ہالی وڈ کے سپر سٹار جونی ڈیپ کو پائیریٹس آف کیریبین کی تازہ ترین فلم میں کاسٹ کرنیکے کے لئے 301 ملین ڈالر( 62 ارب49 کروڑ پاکستانی روپے) کا معاہدہ کیا ہے۔
یادرہے ہالی ووڈ کمپنی ڈزنی پکچرز نے امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ میں گھریلو تشدد کے مقدمہ کے دوران ہی جانی ڈیپ کو 2018 میں فلم سیریل سے فارغ کردیا تھا ۔ ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ فلم جونی ڈیپ کی دنیا بھر میں پہچان بنی ہے جس باعث عوام جونی ڈیپ کو ان کے فلمی نام ’جیک سپیرو‘ سے یہ جانتے ہیں ۔جونی ڈیپ 2003 سے لیکر 2018 تک پائریٹس آف دی کیریبین کی پانچ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
تاہم اب اپنے الزام کی تلافی کے لئےڈزنی پکچرز نے جونی ڈیپ کو ریکارڈ معاوضے کی پیشکش کی ہے ۔ انہیں اب مزید فلموں میں کام بھی دیا جائے گا جبکہ پائریٹس آف کیربئین میں کام کرنےکے عوض انہیں 301 ملین ڈالر( 62 ارب 49کروڑ پاکستانی روپے) ملیں گے۔ یہ رقم رائلٹی کے علاوہ ہے۔ �
سوشل میڈیا صارفین ان کو ریکارڈ رقم کی ادائیگی پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ کاش اس طرح کی معافی ان کو بھی مل جائے توکئیوں کا کہنا ہے کہ کیا اب ڈزنی پکچرز لکھ کر بھی معافی مانگے گا۔
مزیدخبریں