شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پرفائرنگ،راہگیر سمیت 4 افراد جاں بحق

Jun 28, 2022 | 13:05 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلانے والے ٹیم کے رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ واقعے میں 4 افراد قتل ہوگئے۔

پولیس کےمطابق آج صبح میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاؤں میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر فائرنگ کردی،رضاکاروں کے ساتھ موجود دو پولیس اہلکار،پولیو ٹیم کا ایک رضاکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال دتہ خیل منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضاء اللہ شامل ہیں،رضاکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنرمیرانشاہ شوکت علی خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک شیروالی خان اور میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر ولی زمان نے ہسپتال میں زیرعلاج بچے کی عیادت کی اورانتظامیہ کوبہترین سہولیات دینےکی ہدایت کی۔
مزیدخبریں