تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس ادارے نے نصیر آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ بلال ثابت ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی امتیاز سمیت ہلاک کر دیا جبکہ مارے جانے والے لٹیروں کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق بلال ثابت گینگ ایس ایچ او پشاور سمیت 4 پولیس افسران کو شہید کرنے میں ملوث تھا جبکہ حساس ادارے کا ایک افسر بھی اِس خونی گینگ کا نشانہ بنا۔
واضح رہے کہ بلال ثابت اور ساتھیوں نے ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس سجاد افضل آفریدی پر بھی حملہ کیا تھا جبکہ 10 ستمبر 2021 کو موٹر وے ٹول پلازہ پر ہونے والے حملے میں ایڈیشنل آئی جی زخمی جبکہ اُن کے سینئر سرکاری افسر بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو جڑواں شہروں کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ ملزمان کیخلاف قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کے سینکڑوں مقدمات درج ہیں۔
راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس اور سول حساس ادارے کی بڑی مشترکہ کارروائی۔
پولیس افسران کو شہید کرنے، ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر حملہ کر کے ان کے بھائی کو شہید کرنے، سینکڑوں ڈکیتیوں اور سنگین وارداتوں میں ملوث بلال ثابت مقابلے میں ہلاک۔ pic.twitter.com/KPPAQ5oZbf— Rawalpindi Police (@RwpPolice) June 27, 2022