تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں عوام نے واردات کرتے ڈاکو کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ جلا دیا جس کے بعد ملزم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایدھی کے رضا کاروں نے رات گئے فوری طبی امداد کیلئے ڈاکوؤں کو عباسی شہید ہسپتال پہنچایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہریوں نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں زندہ جلا دیا اورایک ڈاکو کو گولی بھی مار دی۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 18 سالہ اظہر نامی نوجوان کو زخمی بھی کیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔