تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے نواحی علاقے روات میں پیش آیا،جہاں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کنویں میں اترنے والا ایک شخص زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوا، جسے نکالنےکیلئے باری باری7 افراد کنویں میں اترے، ان میں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کو بچالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے تھے، ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن کرکے لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین افراد کو زندہ نکال لیاگیا۔