برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرین کی خرابی کے باعث ایک کیمیکل سے بھرا کنٹینرگرگیا جس کے بعد خوفناک حادثہ پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زہریلی گیس کا اخراج بندرگاہ پر اسٹوریج ٹینکر سے ہوا جس سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جب کہ حادثے کے بعد عقبہ کا جنوبی ساحل خالی کرالیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق حادثے میں 11ہلاکتیں ہوئی جبکہ 250 سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی ہے۔