این آئی ایچ کے مطابق مہلک وائرس کے مزید 333 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کرونا مثبت کیسز کی شرح 2.42 ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 7 سو 59 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل 13,566 تعداد ہو چکی ہے.جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 739 ہوچکی ہے۔
ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 4061 زیرِ علاج مریضوں میں سے 85 کی حالت تشویش ناک ہے، اب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔