تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب بھی 65 فیصد تک پہنچ گیا۔ کئی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے صبر کا پیمانہ ٹوٹ گیا۔ ماڑی پوڑ روڈ، آئی سی آئی پل، ایم ٹی خان روڈ اور نشتر روڈ سمیت دیگر جگہوں پر طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثر رہی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں کے الیکٹرک کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔
مظاہرین نےبجلی کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔