ویب ڈیسک: سری لنکا نے بھارت کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
دمبولا میں کھیلے گئے ایشیا ویمنز کے فائنل میں بھارتی ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165رنزبنائے، بھارت کیجانب سے سمرتی مندھانا 60 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
جواب میں میزبان سری لنکا ویمنز کی ٹیم نے ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پوراکر لیا اور بھارت کی ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دی۔
سری لنکا کی ہرشیتھا سمارا وکرما نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان چماری اتاپتو 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
سری لنکا کی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ایشیا کپ جیتا ہے، بھارت 7 بار اور بنگلادیش ایک بار ایشیا کپ جیت چکے ہیں۔