ملتان ائیرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم 

ملتان ائیرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم 
کیپشن: A scan line border control office equipped with modern technology has been established at Multan Airport

ایک نیوز: ملتان ائیرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ملتان ائیرپورٹ پر بھی سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا، گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پر سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کیا گیا تھا ۔
آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے قائم کردہ یہ آفس جدید آلات سے لیس ہے ، رواں ماہ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو جدید آلات کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، امیگریشن سکینڈ لائن آفس سٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک اور آئی ٹی آلات سے لیس ہے ۔
جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، جدید سسٹم کی بدولت جعلی دستاو یز ا ت اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکی گی، جدید آلات پاسپورٹس اور ویزوں کی خصوصیات کو جانچنے میں معاونت کریں گے ، جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔
جعلی، مشتبہ اور غیر قانونی دستاویزات کی سکریننگ بہتر انداز میں کی جا سکی گئی، جدید آلات سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔