حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات ختم،دھرنا جاری رکھنے کا اعلان    

Jul 28, 2024 | 17:54 PM

ایک نیوز: حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، جماعت اسلامی نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نےمذاکرات کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دھرنا تین روز سے جاری ہے ہم عوام کے مسائل کے حل کے لیے نکلیں ہیں، مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے دو مرتبہ ہم سے رابطہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے امیر جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی، آج مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا اور ماحول خوشگوار تھا ہم نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بتایا کہ یہ ہمارا ذاتی دھرنا نہیں ہے ہم نے بتایا کہ بجلی کے بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے، زندگی گزارنا مشکل ہے آئی پی پیز ملکی معیشت کے لیے موت کا پروانہ بن چکا ہے۔
 حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے بتایا کی بین الاقوامی معاہدے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے ،ہمارے بین الاقوامی معاہدے چین کے ساتھ ہیں اور چائنہ ہمارا دوست ہے ،ایکسپورٹر اور بلز پر لگائے گئے ٹیکس کے حوالے سے بات ہوئی ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنائیں گے، دھرنا جاری رہے گا اور احتجاج بھی جاری رکھا جائے گا۔    

مزیدخبریں