ایک نیوز:عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے گذارش ہے بل کم کردیں، کے الیکٹرک اوور بلنگ ختم کردیں، لوڈ شیڈنگ سے بل کم کیوں نہیں ہوتا ہے ،اگر 12 گھنٹے لؤڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو بل کم ہونا چاہیے۔
عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تین سو یونٹ فری کا کہا تھا،اگر فری نہیں دینی ہے تو نہ دولیکن ریٹ تو ٹھیک لگائیں،میں کے الیکٹرک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بجلی کا ریٹ کم کرے،2015 سے آج کے ریٹ میں تین سو فیصد اضافہ ہوا ، کس کی تنخواہ میں اتنا اضافہ ہوا،عوام انتشار نہیں کرتے ہیں،جب تک لیڈر اس طرح کی تربیت نہیں دیتے ہیں۔
عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ شرم کرو حیا کرو بجلی کے بل آدھے کرو، کمرشل پر 37 فیصد ٹیکس لگتا ہے، صدر ، سینیٹ اور قومی اسمبلی نے اخراجات بڑھائے ہیں،گھریلو صارف پر ٹیکس نہ لگاو، صرف 50 ارب کم کرنے ہوں گے،جولائی سے ستمبر تک ٹیکس ختم کریں،صرف گھریلو صارف کا ٹیکس ختم کریں۔
وزیر اعظم سے گذارش ہے بل کم کردیں:مفتاح اسماعیل
Jul 28, 2024 | 17:17 PM