ڈاکٹر نے آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے لوکی نکال لی

Jul 28, 2024 | 15:38 PM

ویب ڈیسک:انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے مریض کے پیٹ سے 16 انچ لمبی لوکی نکال دی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 60سالہ مریض پیشے کے اعتبار سے کسان ہے جو پیٹ میں شدید درد کی تکلیف لیکر ہسپتال آیا اور وہاں ڈاکٹر نے جب اس کسان کا آپریشن کیا تو اس کے پیٹ سے لوکی نکلی۔
ڈاکٹرز کیجانب سے مریض کے ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے اورایکس رے بھی کیا گیا تھا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز نے آپریشن کا فیصلہ کیا ۔ٖ
ڈاکٹرز کیجانب سے مریض کو بڑی آنت میں لوکی کی موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا اور اسے ہسپتال میں فوری داخل کرتے ہوئے 2 گھنٹوں تک آپریشن کیا گیا، آپریشن کے بعد مریض کی بڑی آنت سے لوکی کو نکال لیا گیا جبکہ اب مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں