ایک نیوز:لاہور میں آج بھی برائلرمرغی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے،برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 589 روپے فی کلو مقرر ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے مقرر کیا گیا ہے، زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ 406روپے فی کلو ہے۔
دوسری جانب ملتان سمیت پورے پنجاب میں حکومتی دعووں اور وعدوں کے باوجود مہنگائی کا جن قابو نہ آسکا ،سستی خریدی ہوئی گندم مہنگی فروخت ہونےلگی، پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے نوٹس کے باجود آٹے کی قیمت کم نہ ہوسکی۔
اول کوالٹی آٹا 4000 روپے من میں فروخت ہونے لگا ، دال ماش کی 550 روپے فی کلو میں فروخت جاری، دال مونگ 350 روپے کلو، سفید چنے کی قیمت 400 روپے کلوہوگئی ،باسمتی چاول اول کوالٹی کی 350 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
پنجاب بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
Jul 28, 2024 | 14:43 PM