پیرس اولمپکس: چین اور آسٹریلیا 3,3 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست

Jul 28, 2024 | 14:14 PM

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس میں چین نے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا  جس کے بعد ایونٹ میں چین کے تین گولڈ میڈلز  ہوگئے، چین کے زی یو نے مردوں کے 10 میٹر ائیر پسٹل شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔

پیرس اولمپکس میں چین کے گولڈ میڈل کی تعداد تین ہوگئی، اس مقابلے میں اٹلی کے فیدریکو مالدینی نے سلور اور اٹلی ہی کے پاولو مونا نے برانز میڈل جیتا۔

اس سے قبل آسٹریلیا  تین  گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹیبل پر سرِ فہرست تھا۔

مزیدخبریں