ایک نیوز:پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نےپریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اعلان کرتا ہوں پورے ملک میں مساجد و مدارس میں یکم سے تیس اگست تک قومی پرچم کو لہرائیں گے۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کو ملک بھر میں قومی پرچم لہرایا جائے گا، ہماری لئے دین و وطن ریڈ لائن ہے اس کی حرمت پر کمپرومائز نہیں ہو سکتا، استحکام پاکستان پر سیمینارز کنونشنز چار اگست گوجرانوالہ اور گیارہ اگست کو لاہور میں کانفرنسز ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست بھارت میں استحصال کرتے ہوئے عالمی قوانین کو روندا گیا،یوم استحصال کشمیر پانچ اگست کو دنیا بھر میں منایا جائے گا،بھارت نے عالمی قرارداد کو پائوں تلے رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو غضب کیا اس کو قانون راستہ دینے کی کوشش عالمی قوانین کے خلاف ہے، فلسطین و کشمیر میں خون بہہ رہا ہے ان کی چیخیں تو پہنچ رہی ہیں لیکن کشمیری جیل کی آواز ہی نہیں آ رہی۔
طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں وفلسطینیوں کے حق کی بات کررہے ہیں جبری حکومت و فسطائیت دنیا کے سامنے ہے، پاکستان مضبوط قوم و فوج ہونے کی وجہ سے ملکی سازشوں کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان مضبوط ہوگا کشمیر کا مسئلہ درست طریقے سے بات ہوگی، فوج بحیثیت ریاست کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مدارس عربیہ جو تیس ہزار سے زائد ہے یوم پاکستان و یوم استحکام کشمیر کے عنوان پر اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ تیس ہزار مدارس مختلف محکموں کے ساتھ منسلک ہیں پندرہ ہزار مدارس نے رجسٹریشن کی ہے،پچاسی سے نوے فیصد مدارس اپنے آڈٹ کرواتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پندرہ ہزار مدارس کی جو بات کی ہے ،نیکٹا کو اپنے معاملات مین بہتری لانے کی ضرورت ہے،نیکٹا کے ساتھ مدارس نے اصلاحات کی اس پر عمل ہو رہا ہے،اگر کوئی مساجد و مدارس سے دہشت گردی انتہا پسندی میں ملوث ہیں شواہد پیش کریں اس مدارس کو تالہ لگا دیں گے۔