ایک نیوز:راولپنڈی میں حکومتی وفد اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا۔
جماعت اسلامی کی 4 رکنی مذاکراتی ٹیم لیاقت بلوچ کی قیادت میں مذاکرات کرے گی ، جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم میں نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سید فراست شاہ اور نصر اللہ رندھاوا شامل ہیں۔
جبکہ حکومتی وفد میں انجینئر امیر مقام، عطا تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور تاجر رہنما کاشف چوہدری شامل ہوں گے ۔
کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی حکومتی وفد کے ہمراہ ہوں گے ، جماعت اسلامی اپنے مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھے گی، جماعت اسلامی نے دھرنا مسترد کرنے کی حکومتی وفد کی درخواست کو نظر انداز کر رکھا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو مشروط شرائط کے ساتھ لیاقت باغ میں دھرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔