دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستا ن پہنچ گئیں

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستا ن پہنچ گئیں
کیپشن: Commonwealth Secretary General Patricia Scotland arrived in Pakistan

ایک نیوز: دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستا ن پہنچ گئیں۔
یورپ کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا ، سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ حکومت پاکستان کی دعوت پر دورہ کر رہی ہیں ، سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے 5روزہ دورے کے دوران مختلف ملاقاتیں کرینگی ۔
سیکرٹری جنرل تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے یکجہتی کا اعادہ کرینگی۔
  سیکرٹری جنرل دونوں فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کرینگی، پاکستان کے ترقیاتی منصوبے،نوجوان کو بااختیار بنانے،تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات کرینگی۔