لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بارش،موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بارش،موسم خوشگوار ہو گیا
کیپشن: Raining at different places in Lahore city, the weather has become pleasant

ایک نیوز: لاہور شہر میں مختلف مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،اسلام پورہ، شادی پورہ، مغل پورہ ،شیرانوالہ گیٹ کے اطراف میں بارش، سمن آباد،لکشمی چوک،علامہ اقبال ٹاؤن ،مصطفی آباد کے اطراف بارش ،گجر پورہ، مصری شاہ اور اچھرہ سب ڈویژن کے اطراف بارش کا سلسلہ جاری ہے۔    
  بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، بارش کا سلسلہ آج وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔    
اب تک جیل روڈ پر 18.5 ملی میٹر، ایئرپورٹ 4.4 ملی میٹر ہیڈ آفس گلبرگ 4 لکشمی چوک 18 اپر مال 2 مغلپورہ 2 تاجپورہ 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
 پانی والا تالاب 18 فرخ آباد 6 گلشن راوی 8 اقبال ٹاون 4 سمن آباد 1 ملی میٹر قرطبہ چوک 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، اب تک سب سے زیادہ بارش 40 ملی میٹر قرطبہ چوک میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
بیشتر علاقے بارش کے ساتھ ہی کلیئر کر دیے گئے ،ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں کو فی الفور کلیئر کرنے کی ہدایات کر دیں۔
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آبا د ،راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش جاری، جہلم ،گوجر خان،راوت،کلر سیداں میں بھی بارش،اٹک،ٹیکسلا،چکوال،ہری پور سمیت دیگر اضلاع میں ہلکی بارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری،ایبٹ آباد،گلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے،کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات کر دیں، مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں،تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ۔