ایک نیوز:لاہورمیں نثارحویلی سے برآمد ہونیوالا یوم عاشور کامرکزی شبیہہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں پرگامزن ہے۔عزاداروں کی جانب سے ماتم،نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں یوم عاشور کا جلوس
لاہور میں یوم عاشور کاشبیہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں سے ہواتا ہوا دوپہر کے وقت رنگ محل پہنچے گا۔ رنگ محل چوک میں نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔ مرکزی جلوس بعد از مغرب کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا ۔
ڈی آئی آپریشنر کاکہنا ہے کہ جلوس کی شرکاکی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔مرکزی جلوس کی 395 کیمروں سے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔مانیٹرنگ کے لئے تین مقامات پر آپریشن روم قائم کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے میں بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنرعلی ناصر رضوی کا مزید کہنا تھاکہ مرکزی جلوس میں شرکت کے لیے ایک داخلی راستہ دیا گیا ہے۔ داخلی راستے پر پانچ جگہوں پر جامع تلاشی لی جارہی ہے ۔