ایک نیوز : پاکستان اورعراق نے دوطرفہ تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پراتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سےعراق کے سفیر حامدعباس لفتہ نے ملاقات کی ہے ۔جس میں دوطرفہ تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پراتفاق کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان اورعراق کے گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں ، پاکستان عراقی پولیس اور فرانزک شعبہ میں تربیت کی سہولت فراہم کر سکتا ہے ۔
عراقی سفیرنے وزیرداخلہ کوعراق کے دورے کی دعوت دی ، اوربتایا کہ تقریبا ًدو لاکھ پاکستانی ہرسال زیارات کیلئےعراق جاتے ہیں ، زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔
وزیرداخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیرکی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔