مریدکے،بیکری میں سلنڈر دھماکہ ،11 افراد بری طرح جھلس گئے

مریدکے،بیکری میں سلنڈر دھماکہ ،11 افراد بری طرح جھلس گئے
کیپشن: 11 people were badly burnt in a cylinder explosion in the bakery

ایک نیوز :مریدکےمیں بیکری میں سلنڈر دھماکے نتیجے میں 11افراد بری طرح جھلس گئے ، جبکہ بیکری میں موجودکروڑوں کاسامان جل گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مریدکےجی ٹی روڈ پر بیکری میں گیس سلنڈر زور دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں 11 افرادبری طرح جھلس گئے، جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

 دھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی،اور 3منزلہ بیکری مکمل طورپرتباہ ہوگئی، جبکہ آگ لگنے سے بیکری میں پڑا کروڑوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا۔